Enable JavaScript to visit this website.

بورڈآف ڈائریکٹرز کی پروفائل

بورڈآف ڈائریکٹرز کی پروفائل

بورڈآف ڈائریکٹرز

افتخار سومرو -چیرمین اور ڈائریکٹر
ایس - ایم -وجیہ الدین۔ (چیف ایگزیکٹو اینڈ ڈائریکٹر)
جناب سید زکوان احمد(ایگزیکٹیو ڈائریکٹر)
ایم۔زیڈ۔معین مہاجر
بدّر الدین -ایف ویلانی
اقبال بنگالی

ڈائریکٹرز پروفائل:
جناب افتخار سُومرو
افتخارسُومرو ایک صنت کا ر،سماجی کارکن ،سیاستدان ، اعزازی کونسل جرنل اور زرعی ماہرہیں ۔آپ نے معاشیات 
 میں(B.A Honours) کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ آپ نے بطور سندھ کے وزیر صنعت اور زراعت کے بھی
فرائص سرانجام دیے ہیں۔آپ پاکستان ٹیکسٹائل مینو فیکچر ز ایسوسی ایشن کے ماضی کے صدربھی رہے چکے ہے ۔ آپ
شکارپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی اور سابق صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ فی الحال جناب سومرو سند
فائن ٹیکسٹائل ملز، بی بُل رائس ملز (پرائیوٹ)لمیٹڈ اور ایچ -ایم -بی ملز (پرائیوٹ)لمیٹڈکے چیف
ایگزیکیٹف اور ڈائریکٹر ہیں ۔ اِس کے علاوہ جناب سومرو کراچی گرامر اسکول کے ٹرسٹی ، ائی -بی - اے
سکھر،شکار پور پبلک اسکول اور ناصرہ پبلک اسکول کی گورنگ باڈی کے رکن کی حیثیت سے اپنے فرائص سر انجام
دے رہے ہیں ۔

جناب ایس ایم وجیہ الدّین ۔ (چیف ایگزیکٹو اینڈ ڈائریکٹر)
وجیہ الدّین صاحب پیشے کے اعتماد سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز 1990میں پارک
ڈیوس سے کیا اور جون 2010 میں فنا نس ڈائریکٹرزکے منصب تک پہنچنے انہوں نے فنا نس میں متعدد عہدوں
پر اپنی خدمات انجام دیں۔انہوں نے سیلز اور مارکیٹنگ فنانس کے ساتھ بھی متعدد کمر شل پروجیکٹس پر کام کیا
ہے انہیں واےئتھ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر 30مارچ 2010کو نا مرد کیا گیا ۔ وہ امیریکن بر نس کو نسل آف پاکستا ن
کی فنانس اور ٹیکسیشن سب کمیٹی اور اوور سیز انو یٹسرز آف چیمبر ز اینڈ کامر س کی ٹیکسیشن اور فناشل
سروسزکی سب کمیٹی کا حصّہ ہیں۔

جناب سید زکوان احمد(ایگزیکٹیو ڈائریکٹر)
سید زکوان احمد نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری وچ ایٹا اسٹیٹ یونیورسٹی،کینسز اور بزنس
ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ،یونیورسٹی آف کراچی سے حاصل کی۔
سید زکوان احمد 1993میں مینجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے کمپنی سے وابسطہ ہوئے اور پروکیورمنٹ اور پلاننگ
میں وسیع تر ذمہ داری کی مٹیریل مینجمنٹ پوزیشنز پر فائز ہوئے انہوں نے 2001میں فائزر پاکستان کے ہیڈ آف
پروکیور منٹکا عہدہ حاصل کیا اور اس کے بعد2003میں سینئر مٹیریل منیجر کی حیثیت سے تقرری ہوئی ۔2007میں
ان کوبحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر،مٹیریلز تقرر کیا گیا اور2010 میں وہ کراچی سائٹ لیڈر کے عہدے پر فائز
ہوئے۔2013کے اختتام پر پی جی ایس(فائزر گلوبل سپلائی) لیڈر پاکستان( موجودہ حیثیت )کے عہدے پر ترقی دی
گئی،وہ فائزر پاکستان بورڈ کے ممبر بھی ہیں۔

جناب M.Z. مہاجر‎ مؤن
کامرس اور انڈسٹری(OICCI)کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جناب مہاجر39سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اس دوران انہوں نے متعدد حیثیت سے خدمات انجام دیں جن میں
بحیثیت ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈ منسٹریشن ،کمپنی سیکریٹری اور سنوفی ۔ اوینٹس پاکستان کارپوریٹ
کنٹرولراورانٹرنل آڈٹ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض شامل ہیں۔ اس وقت وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ
اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی تفتیشی کمیٹی اور آئی کیپ (ICAP)کاؤنسل /ریجنل کاؤنسلز کے جولائی2017کی الیکشن
کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض انجا م دے رہے ہیں۔ماضی میں انہوں نے پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ
کارپوریشن(PIDC)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبراور آڈٹ کمپنی کے چیئر مین،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ لیزنگ لمیٹڈ کے
بورڈ آف ڈائریکٹرز اور آڈٹ کمپنی کے ممبر، سندھ مداربہ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ایچ آر اور رسک اور آڈٹ کمیٹیز اور
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر،آئی کیپ کی آڈٹ کمیٹی کے ممبر،آئی کیپ کاؤنسل اور ریجنل کاؤنسلزکے
جون2013کی الیکشن کمیٹی کے چےئرمین اور آئی کیپلمیٹڈمیں کے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے چےئر مین کی
حیثیت سے بھی فرائض انجام دئیے ہیں۔

جناب بد ر الدّین ایف ویلانی (نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر)
بدرالدّ ین ایف ویلانی نے لوبوروہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے کیمیکل انجینرنگ ڈگری حاصل کی ہے۔اِس کے علاوہ
،وہ مڈل ٹیمپل (لندن) سے بیرسٹر آف لا ء کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ۔اُن کو 1982میں با ر بلایا گیااور اس
کے فوراً بعد انہوں نے کراچی میں قانونی پریکٹس شروع کی۔وہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈوکیٹ ہیں جب
کے ویلانی اینڈ ویلانی میں پارٹز ہیں ۔ اس کے علاوہ جناب ویلانی صاحب ایف ایم سی جی ،مینو فیکچرنگ، طب اور
رفا ع عامّہ سے تعلق رکھنے والی متعدد، ملٹی نیشنل کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہّ ہیں۔

جناب اقبال بنگالی (نان۔ایگزیکٹیو )
جناب بنگالی انگلینڈ اور ویلز سے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ
اپنا32سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور متعدد حیثیت سے بین الاقوامی طور پر مختلف آرگنائزیشنز میں اپنی
خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے 1989میں بحیثیت ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن فائزر لیبارٹریز لمیٹڈ میں
شمولیت اختیار کی اور1995میں فائزر پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری منیجر کی حیثیت سے فرائض سنبھالے۔انہوں نے
اکتوبر2009سے جولائی2011تک وائتھ پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور چےئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات
انجام دیں۔انہوں نے سال2000سے 2004تک فائزر انڈونیشیاء کیلئے کنٹری منیجر کے فرائض بھی انجام دئیے
اور2011کے ابتدائی مختصر عرصے کیلئے بھی یہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے
 2006سے2007تک امریکن بزنس کاؤنسل کے صدر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔

جناب شعیب میر(نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر)

بی ایس -21میں فیڈرل گورنمنٹ کے آفیسرجناب شعیب میراس وقت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیئر مین کے عہدے پر فائز ہیں۔ 
اسٹیٹ لائف میں موجودہ عہدے سے قبل وہ وفاقی،صوبائی حکومت اور پبلک سیکٹرکے اداروں میں اعلیٰ انتظامی اور مالیاتی عہدوں 
پر فائز ہونے کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسلام آباد کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی تھے۔

جناب شعیب میر نے1980میں سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں مختلف شعبوں جیسے پبلک سیکٹر مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن، 
جوڈیشل، ہیلتھ، انشورنس اور پلاننگ وغیرہ کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کام کرنے کاوسیع پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔

وہ لاتعداد مقامی اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ کورسز،ورک شاپس،سیمینارز اور کانفرنسز میں شرکت کر چکے ہیں۔

جناب شعیب نے ایم بی بی ایس(MBBS)کی ڈگری حاصل کی ہے اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(PICG)کے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔

موجودہ ڈائریکٹر شپس:

1- سیکیوریٹی پیپرز لمیٹڈ
2- انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ(نامزدگی)NIT
3- سوئی سدرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ
4- پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ